سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں،نشانت نے تمام قیاس آرائیوں کوکیا مسترد
پٹنہ، 26فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت نے کہا کہ ان کے والد میں وزیر اعظم بنانے کے سارے خصوصیات ہیں اور عوام چاہے گی تو ان کے پاپا نتیش بھی ایک دن پی ایم بنیں گے۔سیاست سے کوسوں دور رہنے والے نشانت نے سیاست میں آنے کی تمام قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے والد نتیش کماربہار کے وزیراعلیٰ ہیں اور اس عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے بہار کی ترقی کے لئے اور بہار کے عوام کے لئے بہتر کام کر رہے ہیں۔نشانت نے کہا کہ اگر عوام چاہے گی تو ان کے والد وزیراعلیٰ سے پی ایم بن جائیں گے۔روحانی زندگی جینے کی خواہش رکھنے والے نشانت نے اپنی ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ضمن میں کہانشانت نے کہا کہ نہ تو سیاست میں ان کی دلچسپی ہے اور نہ ہی اس شعبہ کا انہیں علم ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی محبت روحانیت سے ہے اور فی الحال وہ اسی راہ پر چل رہے ہیں ۔آرجے ڈی سربراہ لالو پرشاد یادو اور بہار کی سابق وزیراعلیٰ رابڑی کے بیٹے تیجسوی یادو کو ریاست کا مستقبل کاسی ایم بنانے کی چل رہی بات چیت کے بارے میں نشانت نے کہا کہ ان کی دلچسپی سیاست میں ہے اور ان کا سیاست میں دماغ بھی لگتا ہے۔نشانت نے کہا کہ زندگی گزارنے کے لیے بہت راہ ہوتے ہیں جن میں سے ایک روحانیت بھی ہے جسے انہوں نے منتخب کیاہے۔انہوں نے کہا کہ لالو پرساد یادو کے بیٹوں نے سیاست کی ہے اوراس لئے وہ سیاست کر رہے ہیں۔ان کے علاوہ بھی اکھلیش یادو، اجیت سنگھ، عمر عبداللہ جیسے لوگ ہیں جو کہ خاندان کے بعد سیاست میں آئے ہیں۔نشانت نے کہا کہ ان کے والد کنبہ پروری کو پسند نہیں کرتے۔ایسے میں وہ انہیں سیاست میں آنے کو نہیں بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد میں پی ایم بننے کی تمام خصوصیات ہیں۔جب سے وہ بہارکے وزیراعلیٰ بنے ہیں، اس کے بعد سے یہ ریاست مسلسل ترقی کر رہی ہے۔نشانت نے کہا کہ اگر ملک کا اور ملک کے لوگوں کا اعتماد ان پر ہو جائے گا تو وہ بھارت کے وزیر اعظم بھی بنیں گے اور ترقی جاری رکھیں گے۔